تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی کاکریڈٹ سیاسی جرگے کوجاتا ہے‘ڈاکٹر سید وسیم اختر/نذیراحمدجنجوعہ
سراج الحق اور جرگے کے دیگررہنماؤں کی کاوشوں سے جمہوریت کواستحکام ملا‘جماعت اسلامی پنجاب
پیر 6 اپریل 2015 19:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے استحکام کے لئے خوشگوار ہواکاجھونکاقرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت سیاسی ومعاشی عدم استحکام کاشکار ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ درپیش بحرانوں سے مل کر نمٹاجائے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کااسمبلیوں میں واپس جانے کاکریڈٹ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں سیاسی جرگے کوجاتا ہے۔سیاسی جرگے کی مسلسل کاوشوں کی وجہ سے ملک میں آئین اور جمہوریت کواستحکام حاصل ہواہے۔تحریک انصاف کی ایوانوں میں واپسی سے جمہوریت کوتقویت ملے گی۔(جاری ہے)
ایک دوسرے کے مینڈیٹ کااحترام کیاجاناچاہئے۔
جماعت اسلامی جوڈیشل کمیشن کے قیام کوسراہتی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کمیشن 45روز کے اندراپنی رپورٹ مرتب کرکے قوم کے سامنے پیش کرے۔ فرسودہ نظام کے خاتمے تک ملک میں حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی۔انہوں نے کہاکہ غلط ترجیحات اور ناقص حکمت عملی کی بدولت مسلم لیگ (ن) حکومت کی عوام میں مقبولیت دن بدن کم ہورہی ہے ۔عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشدضرورت ہے۔پاکستان کی عزت،وقار،سلامتی اور بقاء سب کچھ داؤپر لگ چکا ہے۔رہی سہی کسرلوڈشیڈنگ کے عذاب نے پوری کردی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے کہاکہ دعوتی مہم کامقصد جماعت اسلامی کے پیغام کوزیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچاناہے۔عوام بہترمستقبل کے لئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔حقیقی تبدیلی کے لئے باریوں کی سیاست کوہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا۔باریوں کی سیاست نے ملک کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
’اسلام آباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ چیف جسٹس عامر فاروق کا اظہار برہمی
-
لاہور ہائیکورٹ نے جلسوں کی اجازت کیلئے تحریک انصاف کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
سرکاری ملازمین کے دفتری اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
’سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، جگ ہنسائی سے بچا جائے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.