متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے این اے 246میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم جاری
ایم کیو ایم کے رہنماء مختلف علاقوں میں قائم کیمپس کا دورہ کرکے علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں
پیر 6 اپریل 2015 19:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے این اے 246میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم جاری ہے ۔ایم کیو ایم کے تحت مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں ایم کیو ایم کے رہنما مختلف اوقات میں دورہ کرکے علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور الطاف حسین کی جانب سے کنور نوید جمیل کو ووٹ دینے کی اپیل کی جارہی ہے ۔
انتخابی سرگرمیوں میں خواتین کارکنان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ووٹرکارڈز کی تیاری کا کام بھی 90فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ۔اب پولنگ ایجنٹس کو تربیت دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔جبکہ انتخابی امور سے متعلق یونٹس کی سطح پر گھر گھر جاکر رابطے کیے جارہے ہیں ۔ایم کیو ایم کے ایلڈرز ونگ سمیت مختلف شعبہ جات بھی انتخابی سرگرمیو ں میں مصروف عمل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.