اراکین اسمبلی اورلیگی ارکان کی خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرا م شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد
”خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام“ کی خود نگر انی کروں گا:شہبازشریف
پیر 6 اپریل 2015 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران نے ملاقات کی اوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو ”خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام“ کے باقاعدہ افتتاح پر مبارکباد دی۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”پکیاں سڑکاں …سوکھے پینڈے“ایک انقلابی پروگرام ہے جس سے دیہی معیشت کو استحکام ملے گا اوردیہی آبادی کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے اور منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
پروگرام کی ذاتی طو رپر خود نگرانی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال پہلے مرحلے میں 2ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 15 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔
سڑکوں کی کم از کم چوڑائی 10 فٹ سے بڑھا کر 12 فٹ کر دی گئی ہے۔دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کو پنجاب حکومت کے سابق منصوبوں کی طرح تیزرفتاری، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں اس تاریخی پروگرام کے حوالے سے سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے کام کا خود جائزہ لیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.