(ن) لیگ سندھ کے ہاریوں‘ چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں کو محکمہ خوراک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی
مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر کا بیان
پیر 6 اپریل 2015 18:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے ہاریوں، چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں کو صوبائی محکمہ خوراک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی․ سندھ کے کاشتکاروں کو گنے کی خریداری میں ہونے والے نقصانات کا معاوضہ دلوانے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گندم کی فصل کی سرکاری خریداری بارشوں کے نئے سلسلے کی سندھ میں آمد سے پہلے مکمل کی جائے سندھ کے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان سے بچانے کے لئے بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز سے پیشتر سندھ کے کاشتکاروں کی گندم کی فصل کی سرکاری خریداری یقینی بنائی جائے․ سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف صوبائی حکومت نے سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو سرسبز و شاداب سندھ گھمبیر قحط میں مبتلا ہو سکتا ہے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے سندھ میں گندم کی فصل کی سرکاری خریداری میں تاخیری حربوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی خریداری میں تاخیر سندھ کے کاشتکاروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردے گی․صوبے کی زراعت پر توجہ نہ دی گئی تو سندھ میں بھوک اور افلاس کے ڈیرے بن جائیں گے ․صوبائی حکمرانوں نے سندھ کے کاشتکاروں کے مسائل پر توجہ نہ دی تو سر سبز سندھ صحرا میں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا․سندھ کی زراعت کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھانے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو صوبے کی معیشت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں․ گنے کے کاشتکاروں کو نقصانات پنچانے والے اب گندم کی پیداوار کا خاتمہ چاہتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے سندھ کے کاشتکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت دانستہ طور پر ایسے عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے جو سندھ کی زرعی زمینوں پر بھی پلازے اور ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم کرنا چاہتے ہیں ․ صوبے کے کاشتکاروں اور چھوٹے زمینداروں کے مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ چند سالوں بعد سندھ کے عوام کو شدید قحط سالی کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے․ سندھ کے چھوٹے زمینداروں، ہاریوں اور کاشتکاروں کی شب و روز محنت سے پیدا کردہ لاکھوں ٹن گندم کھلے آسمان تلے پڑی حکومت سندھ کی توجہ کی منتظر ہے․ بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز سے پیشتر سندھ حکومت نے گندم کی فصل کی خریداری مکمل نہ کی تو سندھ کے لاکھوں کاشتکار گندم کی فصل کی تباہکاری کی وجہ سے بھاری مالی نقصان کا شکار ہو سکتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی قیادت کا مطالبہ ہے کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز سے قبل سندھ حکومت نے کاشتکاروں کی گندم کی فصل کی سرکاری خریداری مکمل کرے تاکہ سندھ کے کاشتکار اگلی فصل کے لئے ضروری اقدامات کے قابل ہو سکیں․ سندھ کے محکمہ خوراک نے گندم کی سرکاری خریداری میں مزید تاخیر کا مظاہرہ کیا تو پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان سندھ کے ہاریوں، کاشتکاروں اور چھوٹے زمینداروں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے پاس 6 ججز کا خط گیا مگر کیا ایکشن لیا گیا؟
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.