جامعہ کراچی، ایل ایل بی سال آخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 6 اپریل 2015 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی سال آخر ضمنی امتحانات برائے 2014 ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنے امتحانی فارم09 اپریل 2015 ء تک 5500/= روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :