پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈپلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پیر 6 اپریل 2015 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز اور شعبہ سیاسیات میں سی وی رائٹنگ پر سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈوناڈو نے طلبہ کو آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں شعبہ جات کے سربراہان نے بہترین ایونٹس کے انعقاد پر ڈاکٹر ماریہ مالڈو ناڈو اور کیرئیر ڈیویلپمنٹ آفیسر حسنین جاوید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے سنٹر مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :