سکھیکی، دن دیہاڑئے دو ڈاکووں نے مبینہ طور پر تاجر سے 40ہزار روپے نقدی لوٹ لی

پیر 6 اپریل 2015 18:38

سکھیکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) دن دیہاڑئے دو ڈاکووں نے مبینہ طور پر تاجر سے 40ہزار روپے نقدی لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی مویشی بیوپاری غلام حیدر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کوٹ سلطان سے خانقاہ ڈوگراں جا رہا تھا کہ موآں بھٹیاں کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے روک لیا اور 40 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،تھانہ سکھیکی پولیس مصروف کارروائی ہے۔