بلدیاتی الیکشن میں سہ فریقی اتحاد کی کامیابی یقینی ہے ،صوبے کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی ،میاں افتخار حسین

پیر 6 اپریل 2015 18:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں سہ فریقی اتحاد کی کامیابی یقینی ہے اور صوبے کی ترقی کیلئے یہ کامیابی سنگ میل ثابت ہو گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز پشاور میں اے این پی پبی نوشہرہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں سہ فریقی اتحاد بارے اہم امور زیر غور وٴئے اور اے ین پی کی مثبت پالیسی اور مثالی کردار پر روشنی ڈالی گئی ، میاں افتخار حسین نے اجلاس میں شرکت کرنے پر شرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فتح کا سورج سہ فریقی اتحاد کے حق میں طلوع ہو گا ، میاں افتخا ر حسین نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اپنی انسان دوست اور مثبت پالیسیوں کے باعث پارٹی کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد میں شامل جماعتیں بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریں گی اور یہ اتحاد مستقبل میں بھی برقرار رہے گا ، اس موقع پر ملک جمعہ خان اور تحصیل الیکشن انچارج زر علی خان نے بھی خطاب کیا۔