قلم اور کتاب سے دوری زوال کی بنیادی وجہ ہے‘ نبیر ہ عندلیب نعیمی

امن اورتعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ہی ملک وقوم اورانسانیت کے حقیقی محسن ہیں ‘رکن پنجاب اسمبلی

پیر 6 اپریل 2015 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) قلم اور کتاب سے دوری زوال کی بنیادی وجہ ہے۔امن اورتعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ہی ملک وقوم اورانسانیت کے حقیقی محسن ہیں۔مسلمانوں کودنیا میں عظمت و وقار کی بحالی کے لئے ”تعلیم اورامن“کواپنی شناخت بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے ویمن ونگ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ روز جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں منعقدہ خواتین کی ماہانہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔قلم اور کتاب سے محبت ہی قیام امن میں اہم کردار ادا کرے گی۔پاکستان سمیت اسلامی دنیامیں ایک سازش کے تحت فرقہ وارانہ سوچ کوپروان چڑھایا جارہاہے۔مسلم سکالر زتعمیری سوچ کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ تربیتی نشست میں ویمن ونگ کی مرکزی ذمہ داران وکارکنان اور جامعہ سراجیہ نعیمیہ کی ا ساتذہ اورطالبات کی کثیرتعداد شریک تھی۔

متعلقہ عنوان :