Live Updates

اسلام آباد : تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، یمن فوج بھیجنے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 17:39

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آءی کے پارلیمانی رہنماؤں نے یمن فوج بھیجنے کے حکومت کے ممکنہ فیصلے کی مخالفت کر نے کا فیصلہ کیا.

(جاری ہے)

اسمبلی میں واپسی پر مسلم لیگ ن کے رد عمل سے متعلق کیے گئے سوا ل پر پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم جوائنٹ سیشن کے لیے پارلیمنٹ میں شریک ہوئے تھے بہتر یہی ہے کہ ہم یمن کے اہم معاملے پر غور کریں کیونکہ یہ ایک قومی معاملہ ہے اور ہمیں فی الوقت اسی پر توجہ دینی چاہئیے ان کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر ہماری اور پیپلز پارٹی کی سوچ ایک جیسی ہے.

تاہم اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی اراکین نے رائے دی کہ حکومت کو چاہئیے کہ یمن کے معاملے پر ثالثی کردار ادا کرے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات