ریلوے ملازمین کے 56 ارب روپے جی پی فنڈز سے غائب

خواجہ سعد رفیق کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، آڈٹ رپورٹ

پیر 6 اپریل 2015 17:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے ملازمین کا 56 ارب روپے ڈکار گئے ہیں ملازمین کے 56 ارب روپے جی پی فنڈز کے مد میں ریلوے اکاؤنٹس سے غائب ہیں جس کا انکشآف آڈٹ حکام نے پارلیمانی فورم کو بھیجی گئی ایک مفصل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء کو ملنے والی دستاویزاتی ثبوت کے مطابق ریلوے حکام ہر ماہ ملازمین کی تنخواؤں سے جی پی فنڈز کی کٹوتی کرتے ہیں اور یہ رقم ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر دی جاتی ہے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کا قلمبدان سنبھالنے کے فورا بعد ریلوے ملازمین کے جی پی فنڈز جو کہ 56 ارب روپے بنتا تھا کو استعمال کرنے کا حکم دے دیا اور 56 ارب روپے ریلوے حکام نے اپنی عیاشیوں پر خرچ کر ڈالے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کئے گئے آڈٹ میں یہ انکشاف ہوا کہ جی پی فنڈز کے 56 ارب ریلوے کے اکاؤنٹس سے غائب ہیں جبکہ ریلوے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد یہ فنڈز نہیں دیئے جا رہے ہیں ریلوے ملازمین کو فنڈز نہ ملنے پر ملازمین میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء کو ریلوے حکام سے معلوم ہوا کہ خواجہ سعد رفیق نے 56 ارب روپے ملازمین کے اکانوٹس سے نکال کر ریلوے کی ضروریات پوری کیں جن میں ریلوے بوگیوں کی آرائش ، تیل خریداری و دیگر بڑھتی عیاسشیاں شامل ہیں آڈٹ حکام نے پی اے سی کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کے 56 ارب روپے خرچ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے کیونکہ ملازمین کے جی پی فنڈز سے یہ رقوم کسی اور مد میں خرچ نہیں کی جا سکتی ۔

متعلقہ عنوان :