عمرریاض عباسی آج جس مقام پر ہے والدہ کی دعاؤں کی بدولت ہے، والدہ کے چہلم کے موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی ودیگر کا خطاب

پیر 6 اپریل 2015 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے عمرریاض عباسی کو ان کی والدہ کی وفات پرقائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ،ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹرحسین محی الدین کی جانب سے خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا ہے کہ ظلم،واستحصال اور سٹیٹس کو کے نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری نے جو آواز اٹھائی ،ڈاکٹر طاہر القادری کی آوازاور عوامی تحریک کے انقلابی پیغام کو عام کرنے میں عمرریاض عباسی نے میڈیا میں اہم رول اداکیا، جو عمر ریاض عباسی کی والدہ کی تربیت اور دعاؤں کانتیجہ ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عمرریاض عباسی کی والدہ کی رسم چہلم کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملک فخر زمان عادل،ارشاد سعیدی،عثمان بٹ ،اور دیگر سیاسی،سماجی شخصیات،معززین علاقہ ،عہدیداران و کارکنان تعداد میں موجود تھے۔ڈاکٹر رحیق عباسی ،ارشاد سعیدی ،ملک فخر زمان عادل اور دیگر نے عمرریاض عباسی کی والدہ کی ایصال ثواب کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی دعا کے باعث آج عمرریاض عباسی جس مقام پر ہے والدہ کی دعاؤں کے باعث ہی ہے۔

مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ عمرریاض عباسی کی والدہ محترمہ نیک ،صالح ،پرہیزگار،متقی اور عبادت گزار خاتون تھیں،حاضرین نے اجتماعی دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور قبر میں حضورﷺ کی شفاعت سے نوازے(آمین)