پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی ، سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی، متعدد منشیات فروشوں سمیت 13مفرور ملزمان گرفتار

پیر 6 اپریل 2015 17:21

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی، متعدد منشیات فروشوں سمیت 13مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ عوامی حلقوں کا پولیس کی کاکردگی پر اظہار اطمینان۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عامر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس آئی شبیر حسین ، ایس آئی آمین، اے ایس آئی ملک یعقوب، راجہ عابد ، راجہ سہیل کیانی اور جمیل کیانی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمعیذ ولد خالد سکنہ منگ سے 170گرام چرس، ملزم کابر حسین ولد محمد صادق سکنہ مواڑہ سے 170گرام چرس، ملزم ندیم ولد رفیق سے 105گرام چرس۔

ملزم واجد حسین ولد محمد صادق قوم ستی سکنہ بڑوئی سے 510گرام چرس، ملزم عابد منیر ولد منیر سے 100گرام چرس ، ملزم حسین علی ولد اکبر علی سکنہ چھترانہ کھلول سے 340گرام ہیروئن برآمد کر کے بالترتیب 9Bکے تحت مقدمات درج کر لیئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک دوسری کاروائی میں محمد جمیل ولد محمد صادق ساکن نڑھ سے کلاشنکوف برآمد کر کے 1320/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے 302کے مقدمے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تقریباً 13مفروروں کو بھی گرفتار کر لیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عابد محرر تھانہ کہوٹہ اور راجہ سہیل کیانی نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے ۔ کوئی بھی ملزم چاہے کتنا بڑا کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ عوام کے تعاون سے پولیس تھانہ کہوٹہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کاروائی کرتی رہے گی۔ اس موقع پر عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :