باجوڑایجنسی ،اتمانخیل اور تر کھانی قبائل کا گر ینڈ جر گہ،تمام اقوام کا پو لیٹکل انتظامیہ کیساتھ تعاون جاری رکھنے ، علاقے میں کسی عسکر یت پسند کو پناہ نہ دینے کا اعلان

پناہ دینے والوں کیخلاف قبائلی روایات کے تحت سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ

پیر 6 اپریل 2015 17:21

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) باجوڑایجنسی کے اتمانخیل اور تر کھانی قبائل کے گر ینڈ جر گہ میں باجوڑ ایجنسی کی تمام اقوام نے پو لیٹکل انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے ،علاقے میں کسی عسکر یت پسند کو پناہ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے پناہ دینے والوں کے خلاف قبائلی روایات کے تحت سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

قبائل نے باجوڑ ایجنسی میں تمام زمینوں کو انتظامیہ سے رجسٹرڈ کرانے ،تمام مسائل کے حل کیلئے پو لیٹکل انتظامیہ کو مزید مضبوط بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعلان اتمانخیل اور ترکھانی قبائل کے مختلف قبیلوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور زعماء نے پیر کے روز صدرمقام خارمیں ایک گرینڈ جرگہ سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ ممبر قومی اسمبلی شہاب الد ین خان ۔

اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل خان ۔ فیاض شیرپاؤ۔ تحصیلدار خار فیاض خان بھی موجود تھے ۔ جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے کہاکہ اتمانخیل اور تر کھانی قبائل نے اپنے علاقے میں حکومتی عملداری اور امن کی بحالی کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اتمانخیل اور تر کھانی قبائل نے ایک ایسے وقت میں جب ایجنسی دہشت گردوں ا ور عسکریت پسندوں کے سرگرمیاں اپنی پوری عروج پر تھے نے اپنی مدد اپ کے تحت عسکریت پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر اپنے علاقہ کو دہشت گردوں سے صاف کرنے اور علاقہ میں حکومتی عملداری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔

اُ نہوں نے کہاکہ پو لیٹکل انتظامیہ کو اتمانخیل اور تر کھانی قبائل کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری پر فخرہے انھوں نے کہاکہ عسکریت پسند ہمارے تہذیب ترقی اور خوشحالی کے بدترین دشمن ہے انھوں نے اتمانخیل اور تر کھانی قبائل کے عمائدین پر زور دیاکہ وہ اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد کی سرگرمیاں پر نظر رکھ کر اپنے علاقوں میں امن وامان اور حکومتی عملداری برقرار رکھنے اور اپنے علاقہ کو عسکریت پسندوں کی سے صاف کرنے میں تعاون جاری رکھ کر ایجنسی کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

پو لیٹکل ایجنٹ نے بتایا کہ علاقے میں علاقائی ذمہ داری پوری نہ کر نے والے قبائل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاینگے ۔پو لیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخونزادہ نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کے تمام مسائل کے حل کے لئے پو لیٹکل انتظامیہ نے مخلصانہ کو ششیں شروع کر دی ہے ۔ اور باجوڑ ایجنسی اتمانخیل اور ترکھانی قبائل کے تعاون سے ان مسائل کو حل کیا جائیگا ۔

اُ نہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کے عوام کے مطالبہ پر ایجنسی بھر میں زمینوں کے رجسٹریشن کیا جائیگا۔ ایجنسی بھر میں لائسنس کے بغیر گاڑیوں کے چلانے پر مکمل پابندی ہونگے ۔ قومی ایکشن پلان کے تحت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی ہونگے ۔ اور آیندہ اگر نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑی گئی تو اُ سی بحق سر کار ضبط کیاجائیگا ۔ جر گے سے خطاب کر تے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شہاب الد ین خان نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کے لئے امن کا ہو نا بہت ضروری ہے ۔

اورہم سب نے ملکر باجوڑ ایجنسی میں امن کے قیام کے لئے کام کر ناہے ۔ اُ نہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں سسٹم کو مضبوط بنانے کے ضرورت ہے ۔جرگے سے خطا ب کرتے ہوئے اتمانخیل اور تر کھانی قبائل کے عمائدین ملک عبد العزیز خان ۔ شیخ جہانزادہ ۔ گل افضل خان ۔ ملک بہادر شاہ ۔ ملک محمد یونس سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتمانخیل اور تر کھانی قبائل نے ایجنسی کے تمام علاقوں کو عسکریت پسندوں سے صاف کرنے اور اپنے علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے کئی سالوں سے کوششیں شروع کی ہیں اور ان کوششوں کی وجہ سے علاقہ میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں اتمانخیل اور تر کھانی قبائلی عمائد ین نے کہاکہ ہمارے علاقوں میں مشتبہ افراد کو پناہ دینے پر پہلے ہی سے پابندی لگادی ہے اور اگر کوئی شخص مشتبہ افرادکو پناہ دینے میں ملوث پایاگیا تو انکے خلاف قبائلی روایات کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی ۔

انکے مکان نذر اتش کر کے جر مانہ اور علاقہ بدر کیا جائیگا ۔ اتمانخیل اور تر کھانی قبائل نے باجوڑ ایجنسی میں زمینوں کے رجسٹرریشن سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے پو لیٹکل انتظامیہ کے مکمل حمایت کااعلان کیا ۔ اور مطالبہ کیا کہ ایجنسی میں ملک اور مشران کو مضبوط بنایا جائے ۔ جر گوں میں رقم لینے والے ملکان کو بلیک لسٹ کی جائے ۔اور ناجائز طریقوں سے زمینوں پر قبضے کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔