مسیحی برادری نے پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کرادار ادا کیا ہے،زبیر فارو ق خان

جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کی تقریب سے سابق ایم این اے پرو یز مسیح ،کاشف چو ہدری ،حا فظ تنویر احمد اور جمیل کھو کھر ، کا خطاب

پیر 6 اپریل 2015 17:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ مسیحی برادری پا کستان کی تعمیر و تر قی میں نمایاں کرادار ادا کیا ہے اور جماعت اسلامی نے اپنے انتخابی منشور میں اس حو الے سے انقلابی پرو گرام رکھا ہے ۔دہشت گردی سمیت تمام ملکی مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت میں ہے ،اسلامی ریاست مسلم اور غیر مسلم کی تفریق کے بغیر اپنے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ی پوری کرتی ہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم  نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں مسلم اور غیر مسلموں کے حقوق برابر ہونگے اور ریاست سب کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہوگی۔سب کو تعلیم ،صحت اور روز گار کی برابرسہولتیں ملنی چاہئیں ،دہشت گردی کے خاتمہ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک سے معاشی اور سیاسی دہشت گردی کو بھی ختم کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سابق ایم این اے پرو یز مسیح ،اسلام آباد کے تاجر رہنماء محمد کاشف چو ہدری ،الخد مت فا ونڈیشن اسلام آباد کے صدر حا فظ تنو یر احمد ،جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر ،پطر س جو زف ،جمشیدمسیح،ارشد بھٹی،منظو ر مسیح نے بھی خطاب کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا پاکستان میں رہنے والے تمام شہری ہماری نظر میں برابر کے حقوق کے حق دار ہیں اور سب کی جان مال عز ت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

جب تک لوگوں کے حقوق غصب ہوتے رہیں گے ،بدامنی اور انتشار کا خاتمہ خواب و خیال کی باتیں رہیں گی ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے مذاہب کے درمیان دوریاں ختم کرنے اور فاصلے مٹانے میں ناقابل فراموش کردارادا کیاہے ۔ہم ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اورہم ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں شریک ہونگے اور ایک دوسرے کے حقوق کے تحفظ کیلئے مل کر جدوجہد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :