باب پاکستان کا منصوبہ تحریک پاکستان کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو اجاگر کرنے میں اہم ہے‘شہبازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی شرکت،باب پاکستان منصوبے کا جائزہ لیاگیا
پیر 6 اپریل 2015 17:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں باب پاکستان کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خصوصی طورپر اجلاس میں شرکت کی،سیکرٹری اطلاعات مومن آغانے باب پاکستان کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب پاکستان کا منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
باب پاکستان تحریک پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے ہمارے آباؤ اجداد کی یاد میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرانا قومی ذمہ داری ہے۔باب پاکستان کا منصوبہ قیام پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
باب پاکستان فاؤنڈیشن تشکیل دے کر بورڈز کے ممبران کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
تاریخی نوعیت کے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ باب پاکستان کے منصوبے میں گراؤنڈزاور کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے۔تحریک قیام پاکستان کے حوالے سے تصاویر اور آرٹسٹوں کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے بھی پلان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دیگر تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے باعث ہمیں آزاد خطہ پاکستان نصیب ہوا۔لاکھو ں کی تعداد میں مسلمانوں کو ہجرت کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ باب پاکستان کا منصوبہ مسلمانوں کی ہجرت اور قربانیوں کی یاد تازہ کرے گا۔ منصوبے کی اسی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اراکین صوبائی اسمبلی میاں نصیر، یاسین سوہل، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایم ڈی نیسپاک، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.