سانحہ یوحنا آباد ،حبس بیجا میں رکھے گئے 14افراد کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

عدالت کا پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار ، تمام افراد کو 8اپریل کو عدالت پیش کیا جائیگا

پیر 6 اپریل 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی کے شبہ میں حبس بیجا میں رکھے گئے 14افراد کو بازیاب کروا کے 8اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کو غیر قانونی حراست میں لے رکھا ہیجبکہ پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کے بغیر کسی بھی فرد کو حبس بیجا میں رکھا جانا بنیادی حقوق اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

اس موقع پر سرکاری وکیل نے پولیس کی جانب سے رپورٹ داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 11 افراد اپنے گھروں میں موجود ہیں،ایک شخص سہیل جانسن کی بیرون ملک موجودگی کی اطلاعات ہیں، 2 افراد کی کوئی اطلاع نہیں۔عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینار کا اظہار کرتے ہوئے 4 1افراد کو ہر صورت بازیاب کرا کے 8اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :