Live Updates

پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز قتل کیس ،نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

پیر 6 اپریل 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز قتل کیس کی تحقیقات کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حق نواز کے قتل کے مقدمے میں نامزد کئے گئے وزراء عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے نام جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سیاسی دباو پر نکال دئیے۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کی میرٹ پر تفتیش کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات صادر کیے جائیں ۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں بھجوایا جا چکا ہے ،نئی جے آئی ٹی کی تشکیل بے بنیاد ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 20اپریل تک ملتوی کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :