زہر آلود اشیاء بیچنے والوں کی جگہ جیل ہے،موجودہ قانون میں ضروری ترامیم کا جائزہ لیا جائے ‘شہبازشریف

اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعلیٰ کی ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف موثر ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت

پیر 6 اپریل 2015 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کیا،جس میں پنجاب بھر میں ملاوٹ کے خلاف بھرپور مہم چلانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہعام آدمی کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خور د و نوش کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔اجلاس کے دوران ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں متعلقہ محکموں اور اداروں کوملاوٹ کے خلاف جامع اور موثر ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ عوام کو زہر آلود اشیاء بیچنے والوں کی جگہ جیل ہے، اس ضمن میں موجودہ قانون میں ضروری ترامیم کا جائزہ لیا جائے اور جامع پلان مرتب کرکے اس پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے بھی سسٹم وضع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی، ڈویژن، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع میکانزم مرتب ہونا چاہیئے۔ صوبائی وزراء بلال یاسین، چوہدری محمد شفیق، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :