پاکستان نے پھل و سبزیوں کے عالمی معیار میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 6 اپریل 2015 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) یورپی یونین کی جانب سے دیا گیا پاکستان اور بھارت کو معیار کی بہتری اور فروٹ فلائی سے پاک پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کے لیے یورپی یونین کی جانب سے دیا گیا چیلنج پورا کرنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سے ویپر ہاٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے فروٹ فلائی کے خدشے سے پاک امرود کی پہلی کھیپ برطانیہ ایکسپورٹ کی گئی ، 150ٹن امرو کی کھیپ برطانیہ میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئی اور ایکسپورٹرز کو پہلے سے 25فیصد زائد قیمت حاصل ہوئی۔

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بھارت کو آم، امرود، چیکو، بیر، کریلے، مرچ اور لوکی کوبیماریوں سے پاک کرنے کاچیلنج دیا گیا ، ناکامی کی صورت میں دونوں پر پابندی کا خدشہ تھا ۔ پہلے مرحلے میں فروٹ فلائی سے پاک آم یورپی یونین ایکسپورٹ کیے گئے اور پاکستان پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا ۔ جبکہ یورپی یونین نے وارننگکاتدارک نہ ہونے پر بھارت پر پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :