جرمنی کی مجموعی قومی پیدوار میں اضافہ، قرض کی شرح میں کمی

پیر 6 اپریل 2015 17:04

جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) جرمنی کی مجموعی قومی پیدوار میں اضافہ سے قرضہ کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ جرمنی کے سنٹرل بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی حساب کتاب کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ حکومتی قرضہ کی شرح2014ء کے اختتام تک 2.168 کھرب یورو ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بینک حکام کے مطابق مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کی وجہ سے قرضوں کی شرح میں 2.4 فیصد کمی دیکھی گئی۔ یورپی یونین کے اصول کے مطابق ممبر ممالک جی ڈی پی کی 60 فیصد سے زیادہ شرح میں قرضوں کو بڑھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :