بلوچستان اری گیشن اینڈپاور ایمپلائز یونین کا مطالبات اور سیکرٹری اری گیشن کیخلاف احتجاج ، خضدار آفس کے سامنے دھرنا

پیر 6 اپریل 2015 16:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) بلوچستان ایریگیشن اینڈپاور ایمپلائز یونین کا اپنے مطالبات اور سیکریٹری ایریگیشن کے خلاف احتجاج کیا گیا ، خضدار آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا۔ بلوچستان ایریگیشن اینڈ پاور ایمپلائز یونین کے زونل صدر ٹکری حبیب اللہ قمبرانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسر شاہی نے متوسط طبقہ ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہاہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت درجہ چہارم کے ملازمین بے حد مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں ۔ ہم اپنی صوبائی قیادت کے حکم پر حقوق غصب کرنے کے خلاف بھر پوراحتجاج کریں گے ۔ اور جب بھی مزدور رہنماء علی بخش جمالی ہمیں حکم دیں گے ہم احتجاج پر ہوں گے ۔ ملازمین کو ناجائز تنگ کرنے چار ٹر آف ڈیمانڈ کے آگے رکاوٹ بننے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔ پیر کے روز بلوچستان ایریگیشن اینڈ پاور ایمپلائز یونین نے دھرنادینے اور احتجاج کے بعد پرامن انداز میں منتشر رہے ۔

متعلقہ عنوان :