انگریز کا بنایا گیا پولیس ایکٹ عوام اور مخالفین کو دبانے کیلئے تھا، محمد طاہر خان

پیر 6 اپریل 2015 16:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بنوں رینج محمد طاہر خان نے کہا ہے کہ انگریز نے ماضی میں جو پولیس ایکٹ بنایا تھا وہ صرف عوام اور مخالفین کو دبانے کیلئے بنایا تھا اگر ایکٹ اچھا ہوتا تو وہ اپنے ملک میں بھی لاگو کرتے وہ اپنے ملک کیلئے الگ الگ ایکٹ بناتے ہیں، پولیس میں نمایا ں تبدیلی آئی ہے تھانوں میں عزت دار شہریوں کوعزت دی جائیگی جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بنوں رینج محمد طاہر خان نے ڈی آئی جی آفس بنوں کینٹ میں میڈیا کے نمائندوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کرینگے موجود ہ صوبائی حکومت نے پولیس کو فری ہینڈ دیا ہے سیاسی مداخلت نہ ہونے کی وجہ سے پولیس پر کوئی پریشر وغیرہ نہیں پولیس عوام کی خادم ہوتی ہے ہمارے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ڈی آئی جی بنوں محمد طاہر خان نے کہا کہ جرائم کی نشاندہی میڈیا اور عوام کرے ہم فوری ایکشن لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا معاشرے اہم مقام ہے اور ہم میڈیا کی نشاندہی پر جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی کی حکومتوں نے پولیس پر بے جا مداخلت کی وجہ سے پولیس اپنا کام صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتے تھے لیکن موجودہ حالت میں پولیس پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں اور نہ ہی موجودہ حکومت پولیس کے کاموں میں کسی قسم کا مداخلت کرتا انہوں نے کہا کہ بنوں ڈویژن میں عوام کو امن و امان کے حالات بہتر کرنے کیلئے سخت اقدامات کرینگے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ بنوں ڈویژن امن کا گہورہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :