سابق سفیر ایس ایم قریشی کا سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کے اعزاز میں عشائیہ، ارکان پارلیمنٹ، اسلامی ممالک کے سفیروں کی شرکت

پیر 6 اپریل 2015 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرا لحق کے اعزاز میں سابق سفیر ایس ایم قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں ارکان پارلیمنٹ اور بڑی تعداد میں اہم اسلامی ممالک کے سفیر صاحبان نے شرکت کی ۔سمیع الحق قریشی صاحب جو تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن یوپی کے جنرل سیکرٹری رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی تاریخی کتب کے مصنف اور اہم ممالک میں بطور سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اُن کی خدمات کے صلے میں اُنہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے ۔سمیع الحق قریشی نے قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی پاکستان مسلم لیگ کیلئے شاندار خدمات ، مشکل ترین حالات میں مثالی ثابت قدمی اور عالمی حالات پر گہری نظر کی تعریف کی ۔اس سلسلے میں انہوں نے آنجہانی جسٹس کارنیلیس اور جسٹس رانا بھگوان داس کو بھی انکی مثالی دیانت اور مضبوط کردار کا تذکرہ کیا اور اُن کے بعد راجہ محمد ظفرالحق کو آج کے دور میں ایک اعلیٰ معیار کا غیر معمولی سیاستدان قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :