کراچی ،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 2 دہشتگردوں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس کر دیا

پیر 6 اپریل 2015 16:40

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے 2 دہشتگردوں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس کر دیا، رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار دو ٹارگٹ کلرز کو دہشتگرد گردی کی عدالت میں پیش کردیا، مزید سماعت 9 اپریل کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2000 ء میں دو پولیس اہلکاروں ریحان اور نثار کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو رینجرز نے نائن زیر سے گرفتار کیا تھا جسے پیر کو دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :