Live Updates

ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے“،سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی بارے سوال کاجواب

پیر 6 اپریل 2015 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر بھی موسم کا رنگ چڑھ گیا‘ تحریک انصاف سے متعلق کئے گئے سوال کے جواب کے دوران بے ساختہ گنگا پڑے” ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے“۔

(جاری ہے)

پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جب صحافیوں نے تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریں یا وہ اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو بھول پائیں گے جس پر سپیکر نے گنگناتے ہوئے جواب دیا”” ہم بھول گئے رے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے“

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات