Live Updates

عمران خان کا این اے 246کے ضمنی انتخاب میں انتخابی مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے شیخ رشید احمد کو کراچی جانے کا ٹاسک شیخ رشید احمد آئندہ چند رو زمیں کراچی جا کر تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی انتخابی مہم چلائیں گے

پیر 6 اپریل 2015 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں انتخابی مہم کو مزید موثر بنانے کیلئے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد کو کراچی جا کر انتخابی مہم میں حصہ لینے کا ٹاسک دیدیا ہے اور شیخ رشید احمد آئندہ چند رو زمیں کراچی جا کر تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر جب عمران خان اور شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی تو اس میں کراچی میں این اے 246 کے ضمنی انتخاب کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ عمران خان نے شیخ رشید احمد جنہیں الیکشن مہم چلانے کا وسیع تر تجربہ بھی ہے کوکہا کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب پارٹی کیلئے اہم ہے اور تحریک انصاف ہر صورت میں یہ نشست جیتنا چاہتی ہے جس پر شیخ رشید احمد نے انہیں مفید مشورے دئیے اور دونوں کے درمیان یہ طے پایا کہ آئندہ چند روز میں شیخ رشید احمد تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی الیکشن مہم چلانے کیلئے کراچی جائیں گے اور کارنر میٹنگ سے خطاب اور عوام رابطہ مہم چلانے میں عمران اسماعیل کی مدد کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات