Live Updates

عمران خان کی 7 ماہ بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد ‘ آتے ہی کافی پینے کی خواہش کا اظہار

پیر 6 اپریل 2015 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) عمران خان کی 7 ماہ بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد ‘ آتے ہی کافی پینے کی خواہش کا اظہار کر دیا اور استفسار کیا کہ ان کی کافی بنا کر لانے والا ابھی کیوں نہیں پہنچا جس پر انہیں بتایا گیا کہ آپ کی پسندیدہ کافی بنانے والے عون چوہدری کی نگرانی میں کافی تیار کی جارہی ہے ، آپ فکر نہ کریں دو منٹ میں پہنچنے والے ہیں جس پر عمران خان کو یہ اطمینان ہوا کہ ان کی پسندیدہ کافی جلد پہنچنے والی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو سات ماہ بعد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر عمران خان کو بتایا گیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرنی ہے جب عمران خان کمیٹی روم پہنچے تو تحریک انصاف کے ارکان خوش دکھائی دے رہے تھے ، تو عمران خان نے ارکان سے پوچھا کہ آج آپ بڑے خوش نظر آرہے ہیں ، ایک رکن نے کہا کہ آج دو باتوں کی خوشی ہے کہ ایک پارلیمنٹ میں واپسی او ردوسری آپ کی آمد جس پر عمران خان مسکرا پڑے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراس وقت دلچسپ صورتحال پید اہوگئی جس وقت عمران خان نے نشست پر بیٹھتے ہی کافی پینے کی فرمائش کردی اور اور یہ بھی پوچھا کہ شاہ جی ( شاہ محمود قریشی ) کیوں نہیں نظر آرہے ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ پہنچنے والے ہیں اسی دوران عمران خان کے ایک ذاتی ملازم عون چوہدری پارلیمنٹ کیفے ٹیریا سے اپنی نگرانی میں کافی بنوا کر لائے کافی پی کر عمران خان کو اطمینان ہوا تو انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کا عمل شروع کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :