الیکشن کمیشن سندھ کی چیف الیکشن کمشنر کو این اے 246 کے انتخاب کے دوران فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست

پیر 6 اپریل 2015 16:38

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) صوبائی الیکشن کمیشن سندھ نے چیف الیکشن کمشنر کو حلقہ این اے 246 کے انتخاب کے دوران فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ نے حلقہ 246 میں ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کے قیام اور دھاندلی کی روک تھام کیلئے پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز اور فوج کو تعینات کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔

خط میں مذکورہ حلقہ میں کسی بڑے حادثے اور دھاندلی کے خدشات کا اظہار کیا گیا اور فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے حلقہ 246 کے ضمنی انتخاب کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اور رینجز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔