اسلام آباد: چیف الیکشن کمیشنز کاصوبائی الیکشن کمیشن کو کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق خط، انتخابات کا وقت مقرر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 16:33

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : چیف الیکشن کمشنر نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کوخط ارسال کر دیا. چیف الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا وقت مقرر کر دیا.

(جاری ہے)

جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات 25 اپریل کو ہوں گے جبکہ پولنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی. چیف الیکشن کمشنر نے تما م صوبوں کو 10 اپریل تک فہرستیں مکمل کرنے کی ہدایات کر دیں جبکہ 10 اپریل تک پولنگ اسٹاف کی تربیت اور تعیناتی کا عمل بھی مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں.