سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت تین روزہ ”ایس ایم آئی یو اسپرنگ فیسٹیول کل شروع ہوگا

پیر 6 اپریل 2015 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت 7، اپریل سے 9 ، اپریل تک سہ روزہ ”ایس ایم آئی یو اسپرنگ فیسٹیول ۔ 2015ء“ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں منعقد کیا جارہاہے، جس میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کلبس اور سوسائٹیز کے تحت کئی علمی، ادبی اور تفریحی پروگراموں کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہاہے۔

اسپرنگ فیسٹیول کا افتتاح سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ منگل، صبح دس بجے گریں گے۔ اس کے بعد فیسٹیول کے پہلے دن کی تقریبات کا پہلا پروگرام اردو مشاعرے کا ہوگا، جو سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سرشاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں صبح گیارہ بجے منعقد ہوگا۔ مشاعرے میں اردو زبان کے ممتاز شعرا ء اپنے اشعار پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اردو زبان میں مقابلہ تقاریر ہوگا، جو سو اایک بجے سے سوا تین بجے تک جاری رہے گا۔

اس کے بعد اسلامی تاریخ اور دنیا کی مساجد پر پریزنٹیشن دی جائے گی جو سوا تین بجے سے سوا چار بجے تک جاری رہے گی۔ فیسٹیول کے دوسرے دن، بدھ ، ۸ ، اپریل کو صبح سوا نوبجے سے سوا دس بجے تک بچوں کا ایک خاص پروگرام منعقد کیا جائے گا، اس کے بعد ساڑھے گیارہ سے ایک بجے تک تھیٹر پیش کیا جائے گا ۔ بعد میں انگریزی، اردو اور سندھی زبانوں میں مقابلہ تقاریر منعقد ہوگا، جو ایک بجے سے تین بجے تک جاری رہے گا۔

دوسرے دن کا آخری پروگرام موسیقی کا ہوگا جو تین بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ یہ تمام پروگرامس سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں منعقد ہونگے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے آخر ی دن، ۹اپریل ، جمعرات کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے طالب علموں کے درمیاں صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک مقابلہ گائکی ہوگا، اس کے بعد طالب علموں کے درمیاں صبح گیارہ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک اداکاری کا مقابلہ ہوگا ، جس کے بعد مووی شو ہوگا، جس میں ”چلڈرین فرام ہیون“ ساڑھے بارہ بجے سے تین بجے تک دکھائی جائے گی۔

ایس ایم آئی یو اسپرنگ فیسٹیول ۲۰۱۵ء کے آخری دن تین بجے سہ پہر سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں تقریب تقسیم انساد اور شیلڈز منعقد ہوگی، جس کی صدارت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کریں گے۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے تحت منعقد کیے جانے والے اسپرنگ فیسٹیول ۲۰۱۵ء کے تینوں دنوں کے دوراں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے مختلف اسٹوڈنٹس کلبس اور سوسائٹیز کی جانب سے پینٹنگس کی نمائشوں اور کمپیوٹر گیمس کے ساتھ بک اسٹالز، فوڈ شاپس ، مہندے اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ اس فیسٹیول میں طالب علم اپنی فیملیز کو بھی شرکت کرواسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :