پولیس امن وامان کی صورتحال کو مثالی بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈی پی او پاکپتن

پیر 6 اپریل 2015 16:19

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حا جی شاہنواز سندھیلہ نے کہا ہے کہ امن وامان کی صورتحال کو مثالی بنانے کے لئے پولیس تما م دستیاب وسائل بروئے کارلا رہی ہے ،لوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلافپنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کے تحت 127 مقد مات درج کئے جا چکے ہیں ۔ ڈی پی او نے کہا کہ شر انگیزاور مذہبی منافرت پھیلانے والا مواد لٹریچر ،اور شرانگیز تقاریرکرنیوا لوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقد مات درج کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے رواں سال کے دوران علا قے میں خوف ہزار کی علا مت بنے 138خطرناک اشتہا ر ی مجرموں سمیت765اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔پولیس نے اے کیٹیگری51 عدالتی ستہاریوں سمیت378 عدالتی مفروں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کروا ئی کرتے ہوئے 230 مقدمات کا اندراج کر کے منشیات فروشوں کے قبضہ سے246 کلو 522 گرام، افیون 10 کلو 796 گرام ،شراب کشید کر نے کی چا لو بھٹیاں15 عدداور1311 لیٹر شرا بر آمد کیں۔

پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کروا ئی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے267 مقد مات کا اندراج کر کے را ئفل14عدد،بندوق36 عدد،2 عدد کلاشنکوپ ،21 عدد ریوالور،پسٹل 163عدد،کاربین 24 عدد اور1492گو لیاں برآمد کیں۔ قتل کے 20 مقدمات اقدام قتل کے22مقدمات ضرر کے 81 مقدمات ڈکیتی کے 10 مقدمات راہزنی کے 37 مقدمات نقب زنی کے 53 مقدمات موٹر سائیکل چوری کے 2 مقدمات مویشی چوری کے 48 مقدمات عام چوری کے 115 مقدمات اغوا کے مقدمات 48 زنا کے11 گینگ ریپ کے 1 مقدمات شدید حاثات کے 11 مقدمات معمولی حاثات کے 3 مقدمات درج کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :