روس مقامی کلبوں کے درمیان فٹبال میچ میں لڑائی ، گھونسوں اور لاتوں کا استعمال

پیر 6 اپریل 2015 16:03

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) روس میں مقامی کلبوں کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا ، شائقین نے ایک دوسرے پرلاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ دارالحکومت ماسکو میں دو مقامی کلبوں کے درمیان میچ کے دوران تماشائی ایک دوسرے پر پل پڑے۔

(جاری ہے)

لوگوں نے ایک دوسرے پر بوتلیں اور پتھر پھینکے۔ پولیس اہلکاروں نے لڑائی چھڑانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے۔ اس دوران ہونے والی بارش بھی لوگوں کی لڑائی ختم نا کرا سکی ، آخر کارکار پولیس نے لوگوں پر لاٹھی چارج شروع کیا ، لڑائی میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :