سندھ کا وفاق کی نئی پاور پالیسی قبول کرنے سے انکار

پیر 6 اپریل 2015 15:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) سندھ نے وفاقی حکومت کی نئی پاور پالیسی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ کی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے مسائل حل نہیں ہوتے پاور پالیسی قبول نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو گیس انفراسٹریکچر ڈیولپمنٹ سرچارج پر تحفظات ہیں۔ اس کے علاوہ ماڑی گیس فیلڈ کے ٹیرف میں وفاق کی طرف سے یکطرفہ تبدیلی اور ایل این جی کی امپورٹ پر بھی تحفظات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :