جمعیت علماء اسلام زرغون آبادیونٹ کااجلاس، آئندہ اجلاس میں مجلس شوری تشکیل دینے کا فیصلہ

پیر 6 اپریل 2015 15:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام زرغون آبادیونٹ کااجلاس حافظ بلال احمدکی صدارت میں ہواجس میں مولاناعبداللہ کوثری،نورحسن،مولاناامیر،محمدخان،فریداحمدبیٹنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زرغون آبادکوجمعیت کاگڑھ بنائیں گے،ایک سال سے عرصہ ہوگیاہے زرغون آبادمیں پانی کی قلت کے باعث مکینوں کوشدیدمشکلات درپیش ہیں لیکن حکومت اورعلاقے کے منتخب ایم پی اے یہ مسئلہ حل نہ کرسکا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ آئندہ اجلاس میں مجلس شوری تشکیل دیں گے،مجلس عاملہ کے تمام ساتھیوں کے گھروں پرپرچم نبوی لہرائے جائیں گے،بائی پاس پردفترکاافتتاح کیاجائے گاجس میں مجلس عاملہ کے ساتھی عوامی مسائل سننے کے لئے ہرروزبیٹھیں گے،علاقے میں جے ٹی آئی کایونٹ قائم کیاجائے گا،یونٹ کی سطح پرعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سماجی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،پانی کے مسئلے پرایک کمیٹی بناکرمتعلقہ حکام سے بات کریں گے اگرشنوائی نہیں ہوئی تواحتجاجی تحریک شروع کی جائے گی،حافظ بلال احمدنے خطاب میں کہاکہ زرغون آبادکے ہرگھرپرجمعیت کاپرچم لہرانے کے لئے پرچم نبوی مہم شروع کریں گے،تمام مسائل کاحل اسلامی نظام میں ہے،عوام کواسلامی نظام کے لئے متحرک کریں گے اورموجودہ کرپٹ اورنااہل حکمرانوں سے نجات کے لئے دعوت مہم کاآغازکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :