فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مزدوروں کا احتجاج

پیر 6 اپریل 2015 15:50

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو میں مزدوروں کی جانب سے احتجاج کی وجہ سے کمپنی کو کچھ عرصے کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان، بننے والی کھاد کی پیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی کو نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فوجی فرٹیلائزر کمپنی میرپور ماتھیلو (ایف ایف سی) کے ترجمان کرنل (ر) محمد امین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیگنگ اینڈ لوڈنگ مزدور یونین کی جانب سے بلاوجہ احتجاج جاری ہے جس سے روزانہ بننے والے یوریا کھاد کی کوالٹی بھی پیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہورہی ہے جبکہ کمپنی کو اب تک 90 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نقصان ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نے مزدوروں کو معاہدے کے تحت تنخواہیں ومراعات فراہم کی ہیں لیکن مزدور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو مزدور رکھنے پر بضد ہیں جوکہ قوانین کے خلاف ہے۔ اس صورتحال میں اگر مزدور احتجاج اور ہڑتال ختم کرکے واپس نہ آئے تو کمپنی کے نقصان میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور کھاد کی سپلائی میں بھی خلل پڑنے کا امکان ہے جس سے کھاد کی قلت اور بڑھ جائے گی۔ ایف ایف سی کمپنی مزدوروں کو عالمی معیار کے مطابق سہولتیں فراہم کرتی ہے، چند مفاد پرست عناصر مزدوروں کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :