پاکستان ، سری لنکا کا تجارتی معاہدے کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

پیر 6 اپریل 2015 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا نے تجارتی معاہدے کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے دفاع ،سپورٹس،شپنگ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،نارکوٹیکس اور ایٹمی تعاون کے ایم او یو ز پر دستخط کردئیے ہیں ۔گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سری لنکن صدر میتھری پا لاسری سینا نے ملاقا ت کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،خطے صورتحال سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکن صدر کو اپنے وفد کے ساتھ پاکستان کے دورہ پر خوش آمدید کہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقا ت استوار کرنے کرنے کے لیے ایک دوسر ے کے ہاں دورے کرنے چائیں تاکہ تمام مسائل پر گفتگو ہو سکے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک دوسرے کی عزت وقار اور خود مختاری کو ملحوظ خاطر رکھنا ناگزیر ہے اور خطہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی۔

انہوں کہا کہ آج کی ملاقات میں دفاعی صورتحال ،دہشت گردی اور پاکستانی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک زہر قاتل ہے جسکو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔اس موقع پر سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ دونو ں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقا ت ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے میدان ہوں یا تعلیم کے ڈیسک خواہش یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہیں۔تجارتی معائدہ سے دونوں ممالک کا فائدہ ہو گا اور ہماری خواہش ہے کہ ایسے معائدے مستقبل میں بھی ہوتے رہیں۔سری لنکا کے صدر نے کہا کہ عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ جب تک مضبوظ رشتے استوار نہیں ہوتے اس وقت تک مسائل رہیں گے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کی عوام اور پارلیمنٹ کا تعاون جاری رہے تو دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد تجارت کو ایک ارب ڈالر سے بھی بڑھانے کا عزم ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کی روک تھام،تعلیم کے شعبے سمیت دفاعی معائدے پر دستخط ہونے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :