Live Updates

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کی طرف دیکھ کر زوردار آواز میں اسلام علیکم کہا

پیر 6 اپریل 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرنے والے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز پر پی ٹی آئی کے ارکان کی طرف دیکھ کر معمول سے زوردار آواز میں اور پرجوش انداز میں اسلام علیکم کہا۔

(جاری ہے)

پیر کو سپیکر اپنی نشست پر آئے تو انہوں نے معمول سے زیادہ زوردار آواز میں ارکان کو اسلام علیکم کہا ، اس دوران ان کا رخ بھی پی ٹی آئی ارکان اور عمران خان کی جانب تھا، ان کے پرجوش سلام پر اکثر ارکان اور پریس گیلری میں صحافی زیر لب مسکرا دیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات