پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، چوہدری تنویر کی شیخ رشید احمد سے خصوصی ملاقات

پیر 6 اپریل 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہونے سے قبل (ن) لیگ کے سینیٹر چوہدری تنویر کی ایوان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے خصوصی ملاقات، دونوں رہنماء کافی دیر راولپنڈی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل (ن)لیگی سینیٹر چوہدری تنویر نے شیخ رشید احمد سے ان کی نشست پر جا کر خصوصی ملاقات کی، دونوں راہنما تقریباً5سے 8منٹ تک گہرے رازونیاز کے انداز میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے رہے۔ شیخ رشید دوران ملاقات بہت خوش دیکھائی دے رہے تھے اور وہ بار بار جھک کر چوہدری تنویر کے کان میں سرگوشیاں بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :