Live Updates

مستعفی تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں موجود گی سے پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے‘آرٹیکل 64کے مطابق کوئی رکن اسمبلی سے 40دن تک غیر حاضر رہے تو وہ مستعفی ہو جاتاہے ‘پی ٹی آئی اراکین نے دئیے استعفے واپس نہیں لیے ‘اسمبلی کے رکن نہیں ہیں ‘قومی اسمبلی میں آئین اور جمہوریت کا مذاق اڑایا گیاہے

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما فاروق ستارکی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 6 اپریل 2015 15:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ مستعفی تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں موجود گی سے پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے‘آرٹیکل 64کے مطابق کوئی رکن اسمبلی سے 40دن تک غیر حاضر رہے تو وہ مستعفی ہو جاتاہے ‘پی ٹی آئی اراکین نے دئیے استعفے واپس نہیں لیے ‘اسمبلی کے رکن نہیں ہیں ‘قومی اسمبلی میں آئین اور جمہوریت کا مذاق اڑایا گیاہے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں احتجاج کیا اور سب کی توجہ اس طر ف دلانے کی کوشش کی پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ مستعفی ہو چکے ہیں ،اس میں استعفی منظور ہونے یا نہ ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں پیداہوتا کیونکہ اگر رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دیتاہے تو اسے استعفیٰ سمجھاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 64کے مطابق اگر کوئی رکن اسمبلی سے 40دن تک غیر حاضر رہے تو وہ مستعفی ہو جاتاہے اور یہ بات آئین میں درج ہے۔اور پی ٹی آئی کے اراکین نے جو استعفے دیے و ہ واپس بھی نہیں لیے اس لیے وہ اب قومی اسمبلی کے ممبر نہیں ہیں ،آج قومی اسمبلی میں آئین اور جمہوریت کا مذاق اڑایا گیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات