لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے دو سکولوں کی رجسٹریشن کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2015 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شعیب سلیم نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے قوانین کے تحتکوالٹی انشورنس کا امتحان لئے اور نتیجہ جاری کئے بغیر کسی سکول کو رجسٹرڈ نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ افسران نے کمیشن کے چکر میں نتیجہ جاری کئے بغیر ہی دو سو سکولوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے افسران مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں لہذا دو سو سکولوں کی رجسٹریشن کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملات دیکھنا آڈیٹر کا کام ہے ۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی