Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز قتل کیس کی تحقیقات کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے لئے دائر درخواست کی سماعت بیس اپریل تک ملتو ی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 اپریل 2015 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حق نواز کے قتل کے مقدمے میں نامزد کئے گئے وزراءعابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کے نام جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سیاسی دباو پر نکال دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا یہ اقدام انصاف کے قتل کے مترادف ہے لہذا عدالت کیس کی میرٹ پر تفتیش کے لئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے۔

سرکاری وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں بھجوایا جا چکا ہے اس موقع پر نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل بے بنیاد ہے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت بیس اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات