Live Updates

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ‘ حکومتی اراکین کی پی ٹی آئی اراکین کیخلاف حکومت کی نعرہ بازی‘سپیکر چپ کراتے رہے

پیر 6 اپریل 2015 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) یمن کی صورتحال پر اہم فیصلوں کے لیے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف نعرے لگ گئے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق ’تشریف رکھیں ، تشریف رکھیں کی گردان ‘ دہراتے رہے اوراْن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے استعفے اپنی موت آپ مرچکے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہواتو لیگی اراکین نے ’گوعمران گو‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے اور کہاکہ ایوان میں اجنبی لوگ موجود ہیں جس پر شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ اْن کے استعفے منظور ہی نہیں ہوئے، سپیکر کاکہناتھاکہ اْنہوں نے استعفے منظور ہی نہیں کیے تھے ، یہ اْن کاکام ہے کہ استعفے منظور کریں یانہ کریں۔

(جاری ہے)

سپیکر کے باربار کے روکنے کے باوجود خاموشی نہ ہونے پر وہ خواجہ آصف اور پرویز رشید کو مخاطب کرتے ہوئے حکومتی اراکین کو روکنے کی استدعا کرتے رہے لیکن وہ بھی ناکام رہے جس پر سپیکر نے خبردار کیاکہ مجبور نہ کیاجائے کہ وہ پندرہ منٹ تک ملتوی کریں۔لیگی اراکین کے دھیمے پڑنے کے بعد مولانافضل الرحمان نے پی ٹی آئی اراکین کے ایوان میں بیٹھنے پر اعتراض کیاجس پر سپیکر نے کہاکہ یہ ایوان میں بیٹھے ہیں تو پارلیمنٹ کے رکن ہیں ، سپیکر کا کام سپیکر پر چھوڑ دیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات