اسلام آباد : فرانسس کالونی ایف سیون 4 میں نالے کی چھت گر گئی، 56 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 13:59

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : فرانسس کالونی میں نالے کی چھت پر جنازہ ادا کیا جا رہا تھا کہ زیادہ وزن کے باعث نالے کی چھت گر گئی . ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون 4 میں نالے کی چھت گرنے سے 56 افراد زخمی ہو گئے.

(جاری ہے)

نالے کی چھت عارضی طور پر بنائی گئی جو کہ دس فٹ اونچی تھی تاہم زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے کے باعث چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 56 افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں میں سے 52 افراد کو پمز جبکہ 4 افراد کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا. اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جن کو طبی امداد کے بعد فرداً فرداً فارغ کر دیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :