حکومت اپنے ارکان کو تحریک انصاف کیخلاف نعرے بازی سے روکے ‘خاموش رہنے کیلئے کہے ‘احتجا ج کرناہے تو اپنی حکومت کیخلاف کریں ‘میں نے خود سنا تھا اسحاق ڈار کوپی ٹی آئی کو ایوان میں آنے کی دعوت دی تھی‘ایوان میں اہم موضوع پر بحث ہو رہی ہے ‘ وزیر اعظم کو ایوان میں ہونا چاہیے خورشید شاہ کا بیان
پیر 6 اپریل 2015 13:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خور شید شاہ نے کہاہے کہ حکومت اپنے ارکان کو تحریک انصاف کیخلاف نعرے بازی سے روکے اور خاموش رہنے کیلئے کہے اور اگر احتجا ج کرناہے تو اپنی حکومت کیخلاف کریں کیونکہ انہوں نے خود سنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کو خود ایوان میں آنے کی دعوت دی تھی ۔
پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں خور شید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو ایوان میں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ایوان میں اہم موضوع پر بحث ہونے جا رہی ہے اس لیے وزیراعظم نوازشریف کا ایوان میں ہونا لازمی ہے۔خورشید شاہ کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف ا س وقت سری لنکا کے صدر کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں اور ان کی میٹنگ ساڑھے تین بجے تک چلے گی لیکن وہ ایوان میں آئیں گے چاہے آج آئیں یا کل کیونکہ یہ اجلاس ابھی دو تین یا اس سے زیادہ دن جاری رہ سکتاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.