سعودی عرب ہمارا برادر ملک ، ان پر برا وقت آیا ہے ہم ان کو سپورٹ کریں گے،اقبال ظفر جھگڑا

پیر 6 اپریل 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے ان پر برا وقت آیا ہے ہم ان کو سپورٹ کریں گے‘ وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی کوششیں تیز کی ہوئی ہیں‘ ہمیں امید ہے کہ 80 فیصد پارلیمنٹ ہمارے ساتھ ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس آنے کا فیصلہ قومی فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کے پاس اب کوئی جواز نہیں رہتا کہ وہ پارلیمنٹ میں نہ آتے۔ یہ دیر آئے درست آئے والی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :