سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات سیاسی نہیں عقیدت کے ہیں‘مولانا فضل الرحمٰن

پیر 6 اپریل 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات سیاسی نہیں عقیدت کے ہیں‘ سعودی عرب کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے‘ تحریک انصاف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے اراکین اجنبی تصور کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ سپیکر صاحب کے پاس ہے آئین کے تحت تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں ان کی سیٹیں خالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :