پاکستان کو سعودی عرب کے دفاع کے لئے ہر ممکن مدد کرنی چاہئے، پرویز الہی

پیر 6 اپریل 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے‘ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات 1947ء سے ہیں‘ پاکستان کو سعودی عرب کے دفاع کے لئے ہر ممکن مدد کرنی چاہئے‘ پارلیمنٹ میں متفقہ قرار داد پانی ہونی چاہئے‘ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں آنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کو خوش آمدید کہتے ہیں‘ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں فوج بھیجنے پر ( ق ) لیگ کی پوزیشن واضح ہے ۔( ق ) لیگ سعودی عرب کی سلامتی کے لئے ہر اقدام کے لئے تیار ہے ۔تحریک انصاف کو پنجاب سے سینٹ الیکشن میں بھی حصہ لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے خواہ مخواہ اپنی ایک سیٹ ضائع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2005ء میں جب پاکستان میں زلزلہ آیا تب سعودی عرب نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔ مسلم لیگ ق کی واضح پالیسی ہے کہ سعودی عرب کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہئے بلکہ پاکستان کو ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :