پہلے پریس کانفرنس کون کرے گا؟؟؟؟ ایم کیو ایم نے پریس کانفرنس کے لیے شرط رکھ دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 اپریل 2015 13:14

پہلے پریس کانفرنس کون کرے گا؟؟؟؟ ایم کیو ایم نے پریس کانفرنس کے لیے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کانفرنس کرنے کے لیے جب شیخ رشید اور عمران خان پہنچے تو ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کو وہاں پہلے کھڑے پایا جس پر شیخ رشید نے نسرین جلیل کو نہایت مودبانہ انفاز میں کہا کہ برائے مہربانی بس دو منٹ دے دیجئے جس پر نسرین جلیل نے کہا کہ آپ لیٹ ہو گئے ہیں.

(جاری ہے)

شیخ رشید نے نسرین جلیل کو بہن مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری بہن ہیں نہ تو دا منٹ بات کرنے کی اجازت دے دیجئے جس پر نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ آپ اپنا رویہ نرم کریں اور عمران خان کو بھی کہیں کہ اپنا رویہ نرم رکھا کریں.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ میری بہن ہیں اور بہنوں سے نرم لہجے میں ہی بات کی جاتی ہے. جبکہ اس کے جواب میں نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ صورف بہنوں ہی سے نہیں باقی سب سے بھی نرم رویہ اختیار کیا جائے اور یہ کہتے ہوئے ڈائس پر کھڑی ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے شیخ رشید اور عمران خان کو میڈیا کانفرنس کرنے کی اجازت دے دی.

متعلقہ عنوان :