Live Updates

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے ملکی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوجاتی ، قوم اور جمہوریت کو شدید نقصان پہنچتا،حقیقی جمہوریت کی جنگ میں عوامی مینڈیٹ کو بچانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں‘ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 6 اپریل 2015 13:13

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں کو قبول کرلیا جاتا تو ملکی صورتحال یکسر تبدیل ہوجاتی ، استعفوں کی منظوری سے ملک و قوم اور جمہوریت کو شدید نقصان پہنچتا۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں پی ٹی آئی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم حقیقی جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عوام کے مینڈیٹ کو بچانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے پر احتجاج کیا اور ملک و قوم کی بھلائی اور شفاف انتخابات کیلئے دھرنے دیئے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے مطالبات غیر آئینی نہیں تھے جن کے تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف اسمبلی سے استعفے دیئے ، اگر اسمبلی استعفے منظور کرلیتی تو جمہوریت کو بہت نقصان پہنچتا ۔ انہوں نے کہا کہ استعفے منظور ہونے سے ملکی سیاسی حالات یکسر تبدیل ہو جاتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات